6 اکتوبر، 2024، 7:38 AM

ایرانی میزائل حملوں میں دو فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، صہیونی فوج کا اعتراف

ایرانی میزائل حملوں میں دو فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، صہیونی فوج کا اعتراف

صہیونی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں سے دو اسرائیلی ائیربیس متاثر ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منگل کی رات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اسرائیل کے مختلف مقامات پر صہیونی فوج کی تنصیبات پر میزائل حملے  کئے تھے۔ حملے کے فورا بعد سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا تھا کہ میزائلوں نے 90 فیصد اہداف کو درست نشانہ بنایا جبکہ اسرائیل نے حملوں کے بارے میں خاموشی اختیار کی تھی۔

کئی دن گزرنے کے بعد صہیونی فوج کے ترجمان ریر ایڈمرل ڈینئیل ہاگری نے کہا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے نواتیم اور تل نوف ائیر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان نے میزائل حملوں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ ایران نے تقریبا 200 میزائل فائر کئے۔ اسرائیل ان حملوں کا جواب دے گا۔ حملے کے وقت اور اہداف ہم خود معین کریں گے۔

یاد رہے کہ منگل کی رات ہونے والے "وعدہ صادق2 آپریشن" میں صہیونی فضائیہ کے اہم بیسز کے ساتھ خفیہ ایجنسی موساد کے مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

News ID 1927216

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha